سوراب ،کچلاک ،مستونگ ،روڈ حادثات 6 افراد ھلاک 19 زخمی



سوراب کے علاقے خالق آباد کے قریب ویگن اور کار کے درمیان خوف ناک تصادم ہوا جس کے نتیجے  5 افراد ھلاک جبکہ8 افراد زخمی ہو گئے۔ ھلاک اور زخمیوں افراد کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کیا گیا۔

 ھلاک  ہونے والوں میں پی ٹی وی کے دو ملازمین بھی شامل ہیں۔

 دریں اثناء کچلاک میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ھلاک  ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق شال کچلاک بائی پاس پر گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار محمد افضل ولد باز محمد سکنہ سملی نامی شخص  ھلاک ہو گیا ۔ واقع کے بعد مقامی انتظامیہ نعش قبضہ میں لیکر  ہسپتال منتقل کردیا ، او ر گاڑی ڈرائیور  کے خلاف کاروائی شروع کردی ۔

دریں اثناء ضلع مستونگ میں کھڈ کوچہ کے قریب مسافر کوچ ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے الٹ گئی، حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو نجی کلینک میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، بعدازاں انہیں مزید علاج کے لیے شال منتقل کردیا گیا، ریسکیو زرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post