ایران میں خودکش دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

 


 ایران کے شہر کرمان میں بدھ کے روز  ہونے والے ان دو خودکش بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جو پاسداران انقلاب کے ایک اعلیٰ کمانڈر قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کی تقریب کے دوران ہوئے تھے۔

ان دھماکوں میں ایک سو کے قریب افراد ہلاک اور 280 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

اسلامک اسٹیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے دو حملہ آوروں نے، جن کی شناخت اس نے عمر الموحید اور سیف اللہ المجاہد کے طور پر کی ہے، یہ حملے کیے ہیں ۔

داعش نے اپنے دعوے میں کہا ہے کہ ان دونوں نے ان حملوں کے لیے دھماکہ خیز جیکٹیں استعمال کیاتھا ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post