بارکھان سول سوسائٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچ نسل کشی خلاف تربت سے اٹُھی بلوچ تحریک ظلم کا پرچار کرتے ہوئے مائیں بہنیں اپنی اپنی داستانیں لیئے جھالاون سے شال کی جانب رُخ کیا تھا اب وہاں سے کوہ سلیمان کے بلند پہاڑوں کی طرف اپنے قدم بڑھا رہے ہیں۔
انھوں نے کہاہے کہ لانگ مارچ شال سے بابا خیر بخش کی سرزمین کوہلو میں آئےگا۔ کوہلو کے بعد میر مصری خان بلوچ کی سرزمین بارکھان کی جانب رُخ کرے گا، وہاں سے آگے وہ اپنی منزل کی طرف گامزن ہونگی، یہ تحریک امید کی ایک کرن ہے، جس سے یہ امید لگائی جاسکتی ہے کہ وہ کوہ سلیمان کی عوام کیلئے تبدیلی کا سبب بنے گی، کوہ سلیمان کے بلند و پہاڑ جہاں خوبصورتی کی کوئی کمی نہیں ہے مگر ستر ۔سالوں سے وہاں کالے بادلوں کا سایہ چھایا ہوا ہے ۔
سول سوسائٹی بارکھان، بارکھان، رکنی، بغاؤ، دوسڑکہ، بواٹہ، رڑکن کی عوام سے اُمید کرتی ہے کہ وہ ماؤں بہنوں کے لانگ مارچ کا استقبال اپنی فیملیز سمیت کریں گے۔...
