مند میں پاکستانی فوج کے کرنل کی رہائش گاہ پر حملہ کرکے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کیچ میں پاکستانی فوج کے ایک مرکزی کیمپ پر حملہ کرکے قابض دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا ہے۔ 

انھوں نے کہاہے کہ منگل کی شام  پانچ بج کر  چالیس منٹ پر سرمچاروں نے سورو مند میں واقع پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے رہائشی کوارٹرز کو نشانہ بنایا۔ حکمت عملی کے تحت سرمچار محفوظ فاصلے پر مختلف سمتوں میں دشمن کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خلاف مکمل تیاری کے ساتھ حملہ آور ہوئے۔ 

اس حملے میں پاکستانی فوج کے کرنل آصف منیر کی رہائش گاہ کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا اور لگاتار چھ مارٹر گولے فائر کیے گئے جو کیمپ کے رہائشی علاقے کے اندر گر کر تباہ ہوئے۔ حملے کی شدت سے دشمن اپنے محفوظ مورچوں میں چھپے رہے اور سرمچار حملے کے بعد بآسانی وہاں سے نکلنے میں کامیاب  ہوئے۔ 

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن کے خلاف حملے جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post