احتجاج کرنے والےمتعدد پروفیسرز کو پولیس نے حراست میں لے لیا

 

کوئٹہ ( نامہ نگار ) بلوچستان گرینڈ الائنس کے کنوینئر پروفیسر قدوس کاکڑ سمیت درجنوں سرکاری ملازمین کو پولیس نے احتجاج کے دوران گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق احتجاجی ملازمین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا، جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین متاثر ہوئے۔ گرفتار ملازمین کو مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔
بلوچستان گرینڈ الائنس کی جانب سے سرکاری ملازمین کے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے۔ ملازمین نے صوبائی بجٹ اجلاس کے موقع پر بلوچستان اسمبلی کے گھیراؤ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔
ملازمین تنظیموں کے رہنماؤں نے گرفتاریوں اور پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار ملازمین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post