تربت میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی وقتل کیخلاف 14 روز سے جاری دھرنا ختم، دھرنا گاہ سے دو بجے قافلہ تربت ٹو کوئٹہ لانگ مارچ کیلئے روانہ ہو گئے، ہوشاب میں مختصر قیام کے بعد کل 7 دسمبر کو پنجگو میں ریلی کی قیادت کریں گے۔
ہیرونک کے مقام پر جبری گمشدگیوں و جعلی مقابلوں کیخلاف لانگ مارچ کے شرکاء کا استقبال،لانگ مارچ رہنماؤں نے خطاب کیا جبکہ متعدد افراد لانگ مارچ میں شامل ہوگئے۔
جبری گمشدگیوں و جعلی مقابلوں کیخلاف لانگ مارچ لانگ مارچ میں شامل ہونے کیلئے شاپک کے مقام پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد جمع ہیں۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ تربت دھرنا کے لیے چندہ اکٹھے کرنے والے اکاؤنٹ کو بلاک کر دیا گیا ہے ۔ نجی بینک نے تربت دھرنا کے لیے چندہ اکٹھے کرنے والے صبغت اللہ شاہ جی کا اکاؤنٹ نمبر بلاک کردیاگیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صبغت اللہ شاہ جی کے اکاؤنٹ سے دھرنا کے لیے چندہ اکٹھے کرنے کی
اپیل کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بالاچ مولابخش کے قتل کیخلاف احتجاجی کیمپ میں جاری دھرنے کو شال شفٹ کرنے چندہ جمع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے، یہی اکاؤنٹ نمبر دیا گیا تھا ۔جو اب بلاک کیا گیا ہے۔
رابطہ کرنے پر صبغت اللہ شاہ جی نے اکاؤنٹ نمبر بلاک کرنے کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ آج صبح جب وہ اپنے اکاؤنٹ سے مختلف علاقوں اور شخصیات کی جانب سے دھرنا کے لیے بھیجے گئے پیسہ نکالنے بینک گئے تو بینک عملے نے انہیں بتادیا کہ ان کا اکاؤنٹ اسلام آباد سے بلاک کیا گیا ہے۔