بولان کے علاقے رند علی میں لغاری کے مقام پر ڈیم تعمیر کرنے والی کمپنی کے سائٹ پر نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد بچھایا تھا جس کی زد میں کمپنی کی ٹریکٹر آئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ٹریکٹر کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔