کیچ تربت فورسز چوکی پر دستی بم حملہ



ضلع کیچ کے علاقے تربت میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات تربت کے علاقے سلالہ آباد، غلام نبی بازار میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز ایف سی کے نئے قائم کردہ پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو جانی مالی  نقصانات پہنچنے کا قوی امکان ہے ۔

آخری اطلاع تک فورسز پر ہونے والے دستی بم حملے کی ذمہداری ابتک کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post