کیچ کے مرکزی شہر تربت میں آج بد نام زمانہ پاکستانی فورس کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ڈی ٹی کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے چار افراد میں سے دوسرے شخص شخص کی شناخت سیف اللہ ولد امید علی ساکن پیدارک سے ہوگیا ، جسے گھر سے لاپتہ کیا گیا تھا۔
آپ کو علم ہے اس سے قبل سول ہسپتال تربت میں لائے گئے ایک نعش کی شناخت بالاچ ولد مولابخش کے نام سے ورثاء نے کرلی اور نعش لیکر تربت فداء چوک پر رکھ کر دھرنا شروع کردیا جو تاحال جاری ہے ۔ مظاہرین کا موقف ہے کہ دو دن قبل بالاچ کو عدالت میں پیش کیاگیا اور دس روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کیاگیا ۔ جسے جعلی مقابلے میں مار کر سی ٹی ڈی بڑی بے شرمی سے دعوی کررہے ہیں کہ بالاچ کو بھی دیگر تین افراد کے ساتھ پسنی بانک چڑھائی پر مقابلے میں ماراگیاہے۔
دریں اثنا کیچ بار ایسوسی ایشن نے آج جمعرات کو تربت میں سی ٹی ڈی ہاتھوں جعلی مقابلے میں چاروں لاپتہ نوجوانوں کے قتل کے خلاف جمعہ کے روز عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔