بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے سبدان اور تربت میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا جن میں پانچ دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔
انھوں نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سرمچاروں نے سبدان میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ انہیں مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان نے کہاہے کہ ایک اور کارروائی میں گذشتہ شب بی ایل اے کے سرمچاروں نے تربت کے علاقے سلالہ بازار میں غلام نبی پمپ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے چند روز قبل قائم کیئے گئے ایک پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دو دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔
بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج کے بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔