آواران کے علاقہ گیشکور میں رات گئے قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گھر پر چھاپہ مارکر کر شاہ نواز اور سراج نامی دو افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔ جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔
علاوہ ازیں پنجگور کے شمالی علاقوں میں قابض پاکستانی آرمی کی جنگی جہازوں کا گشت جاری ہے ۔ ذرائع کے شمالی علاقوں میں مختلف اوقات میں پاکستانی آرمی کی جنگی جہازوں کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے تاہم کسی نا خوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
دریں اثناء ضلع ہرنائی گنداکیں میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین سکیورٹی پر معمور فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق کل بروز بدھ کو مقبوضہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گنداکیں کے مقام پر مسلح افراد نے ٹرین سکیورٹی پر معمور پاکستانی فورس کی چوکی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔ حملے کے نتیجے میں اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا رہا۔
علاقائی زرائع کے مطابق واقع کے بعد مسلح افراد کے تعاقب میں فورسز کے ہیلی کاپٹر علاقے میں گشت کرتے رہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔