مند چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ اورفائرنگ ،نوشکی میں ایس ایچ او کی فائرنگ خاتون ھلاک



کیچ کے علاقے مند میں چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ اور فائرنگ۔ تفصیلات کے  مطابق مند گوک چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے  حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے۔ 

 علاقائی ذرائع کے مطابق علاقہ میں شدید فائرنگ کی اور دھماکوں کی  آوازیں  دیر تک سنی گئیں۔

تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں اور نہی یہ معلوم ہوسکا ہے فورسز چیک پوسٹ پر کس نے حملہ کردیا ۔ 

علاوہ ازیں  نوشکی صدر تھانہ کے ایس ایچ او اسد اللہ مینگل نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کر دیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔  بتایا جارہاہے کہ کلی قادر آباد میں ایس ایچ او نے قبائلی رہنما حلیم خان سرپرہ کے گھر میں چھاپے کی غرض سے چادر و چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے گھر کے اندر خاتون پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خاتون  ھلاک  ہوگئی۔

واقع کے بعد  نوشکی کے قبائل اور عوام نے ڈی سی آفس کے سامنے ایس ایچ او کیخلاف احتجاج کیا  اور مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کیا جائے ۔ 

آپ جانتے ہیں کہ مذکورہ ایس ایچ او  کیخلاف شہریوں پر بلا وجہ تشدد کی انکوائری پہلے سے  چل رہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post