تربت میں پاکستانی فوج پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار ہلاک،دو زخمی ہوگئے ۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے اتوار و پیر کی درمیانی شب آٹھ بجے کیچ کے مرکزی شہر  تربت میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکی پر اس وقت دستی بم سے حملہ کیا جب دشمن فوج کے تین اہلکار چوکی میں موجود تھے۔حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار موقعے پر ہلاک جب کہ دو زخمی ہوگئے ۔  

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل ایف  اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس عہد کو دہراتی ہے کہ بلوچ قومی مفادات کے تحفظ اور بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاست کے تمام مفادات اور افواج پر حملے جاری رہیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post