بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے لہڑی گھوڑی کے مقام سے آج صبح پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر ایک ہاتھ سے معذور اتوار ولد ہزار خان نامی شخص کو جبری لاپتہ کردیا ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے مذکورہ شخص کے ایک بھائی کو پاکستانی فوج قتل کرچکا ہے۔ جب کہ آج اس کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا ہے ۔
لواحقین نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ،مقامی انتظامیہ ،سیاسی سماجی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے پیارے کی بازیابی کیلے اپنا کردار ادا کریں اور آواز اٹھائیں ۔