کوہلو : باریلی میں ایف سی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ



مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پاکستانی فورسز ایف سی کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس میں متعدد اہلکار ھلاک اور زخمی  ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ کو مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں باریلی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ریاستی فورس ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیاجس کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا حملے کے بعد  مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ 

آپ کو علم ہے عرصہ دراز سے کوہلو میں آزادی پسند تنظیمیں پاکستانی فورسز و ریاستی مشینری پر حملہ کرتے رہے ہیں ۔ گزشتہ دنوں بھی پاکستانی فورس ایف سی پر حملہ کیا گیا ،جن کی زمہداری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول قبول کیں ۔   

آخری اطلاع تک کوہلو کے علاقے بریلی میں ریاستی فورس ایف سی پر حملے کی زمہ داری تاہم کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے  ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post