بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ مند کے علاقے گوک میں جمعرات کی شام سات بجے قابض ریاستی فورسز کو حملے کا نشانہ بنایا، جس کی ذمہداری وہ قبول کرتے ہیں ۔
انھوں نے کہاہےکہ سرمچاروں نے دشمن فورسز کے گوک میں داد محمد کے مشین پر قائم چوکی پر قریب سے جاکر جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملہ دیر تک جاری رہا جس میں قابض دشمن کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
حملے کے بعد حواس باختہ فورسز نے عام آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور گولے برسائے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ اس عہد کو دھراتی ہے کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز اور انکے معاون کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔