ہرنائی بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ روز بمورخہ 22 نومبر کو شام 5 بجے ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے گنداکین میں ٹرین کی پٹری کی تعمیر کے دوران سکیورٹی پر معمور پاکستانی فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے کہاہے کہ اسی مقام پر رواں مہینے 5 نومبر کو بھی ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی سے سبی جانے والی ٹرین کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا ، جسکے نتیجے میں ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سمیت تباہ ہوگئے ۔
انھوں نے کہاہے کہ مذکورہ ریلوے لائن دشمن فوج کیلئے بطور ٹرانسپورٹ استعمال ہوتی ہے۔ ٹرین پر حملے کے بعد قابض فورسز کی نگرانی میں اس پٹری کی تعمیر جاری تھی کہ عین اسی وقت ہمارے سرمچاروں نے فورسز کو نشانہ بنایا۔
ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔