بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گذشتہ دو روز سے پاکستان فوج کی فضائی آپریشن جارہی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق پنجگور شہر سے متصل علاقوں میں گذشتہ روز سے پاکستان فوج نے آپریشن کا آغاز کردیا ہے جو آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گن شپ ہیلی کاپٹروں کی آمدورفت جاری ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں مختلف علاقوں میں شیلنگ بھی کر رہے ہیں۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔
دریں اثناء بلوچستان کے ضلع کیچ ہیرونک میں پاکستانی فورسز پر راکٹ لانچرز اور مختلف ہتھیاروں سے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا ، جس سے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
دوسری جانب قابض فورسز نے حملے کے نتیجے میں پہنچنے والے نقصانات کے حوالے سے تاحال بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔
آخری اطلاع تک فورسز پر ہونے والے حملے کی ذمہداری کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔