کیچ ایک نوجوان فوج ہاتھوں جبری لاپتہ دو نوجوان بازیاب ہوگئے



بلوچستان کے ضلع کیچ تجابان سے گزشتہ شام پاکستانی فوج نے  وقار  نامی نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

ذرائع کےمطابق لاپتہ نوجوان  ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ کا رہائشی ہے، جو 2018 کو پاکستانی فوج کے چھاپوں اور آپریشنوں سے تنگ آکر ہجرت کرکے تجابان میں رہائش پذیر تھے ،جنہیں گذشتہ شام فوج نے  غیر قانونی حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے ۔ 

دریں اثنا آج  نعمان رفیق  نامی جبری لاپتہ نوجوان بازیاب ہواہے جبکہ گزشتہ روز شال سے  پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کمبر ‏بلوچ جو کہ کیچ کے علاقے کولواہ کا رہائشی ہے اور ایف ایس سی کا طالبعلم ہے، جن کو اگست کے مہینے میں ایک بجے شارجہ ہوٹل کوئٹہ سے فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا بازیاب ہوگیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post