تربت۔ مقتول بالاچ ولد مولابخش کی میت کے ساتھ لواحقین نے شھید فدا چوک پر دھرنا شروع کردیا۔انصاف ملنے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق جمعرات کو تربت میں چار افراد کے ساتھ قتل کیے گئے بالاچ ولد مولابخش کی میت کو لے کر لواحقین نے شھید فدا چوک پر انصاف کے لیے دھرنا دے دیا ہے۔
لواحقین کے مطابق بالاچ کو 2 دن قبل سی ٹی ڈی نے عدالت میں پیش کرکے ان کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ تک حاصل کیا ، مگر آج انہیں چار دیگر زیر حراست افراد کے ہمراہ قتل کرکے انہیں جعلی مقابلہ ظاہر کیا گیا ہے جو انصاف سمیت عدالت کی منہ پر بھی طمانچہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ وہ بالاچ کے قتل کی ایف آئی آر درج کرنے تک شھید فدا چوک پر دھرنا جاری رکھیں گے۔