کل تربت بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگا، عوام سے ریاستی ظلم کے خلاف باہر نکلنے کی اپیل کرتے ہیں۔ بی وائی سی



کیچ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جاری اعلامیہ کے مطابق کل ہفتہ کے دن  تربت بھر میں ریاستی ظلم جبر اور بلوچ لاپتہ افراد کو مسلسل جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا جائے گا۔  اعلامیہ میں کہاگہا ہے کہ کیچ بھر سے ریاست کو ایک واضح پیغام  دیا جائے گا کہ بلوچستان کے لوگ  جبر کے خلاف ہر وقت  کھڑے رہینگے اور اپنے بچوں کو ایک ایک کرکے مرنے نہیں دینگے۔

 ترجمان نے کہاہے کہ ریاست کی حالیہ نسل کش پالیسیوں کے خلاف سیاسی مزاحمت وقت کی ضرورت ہے اور تمام افراد سے اس میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ تربت کے غیور عوام اور ریاستی جبر کے شکار بلوچ عوام شٹر ڈاون کال کی مکمل حمایت کرکے اپنی اخلاقی زمہ داریاں پورا کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو بند کرکے ظالموں کو  ایک موثر  پیغام دینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post