سبی اور پنجگور میں فورسز کیمپ اور اہلکاروں پر بم حملہ فائرنگ



سبی کے علاقے لہڑی میں پاکستانی فورسز کیلے پانی لیجانے والی گاڑی کو  بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ۔

بتایا جارہا ہے کہ فورسز علاقے میں بجلی کے ٹاور تعمیر کرنے والے کمپنی کے سیکورٹی پر معمور اہلکاروں کو  نامعلوم افراد نے  نشانہ بنایا ہے۔

علاوہ ازیں جمعہ کی شب پنجگور شہر میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ اس دوران دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سنی گئی تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔ 

آخری اطلاع تک فورسز اور  کیمپ پر ہو نے والے حملوں کی ذمہداریاں تاحال کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post