مرید بلوچ کی والدہ کی وفات پر استاد کمبر اور عبدالنبی بنگلزئی نے تعزیت کی ہے



بلوچ آزادی پسند رہنماء عبدالنبی بنگزئی نے انقلابی شاعر مرید بلوچ کی والدہ کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرید کی والدہ کی فوتگی کی خبر سن کر دل رنجیدہ اور افسردہ ہوا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔

انھوں نے کہا مرید اور لونگ خان کی ماں ہم سب کی ماں تھیں۔ اللہ آپ کو ، تمام عزیز و اقارب اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

آزادی پسند رہنماء استاد واحد کمبر بلوچ  نے بھی اپنے تعزیتی بیان میں انقلابی شاعر مرید بلوچ کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرید بلوچ کی والدہ انقلابی سوچ کی حامل اور تحریک کی خیرخواہ خاتون تھیں۔ ان کی وفات پر ہم رنجیدہ اور لواحقین کی غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post