سبی میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی آر جی


بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ روز سبی کے علاقے لہڑی میں پاکستانی فورسز کیلئے پانی لیجانے والی گاڑی کو  بم حملے میں نشانہ بنایا  حملے کی نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ  ہوگئی اور گاڑی میں سوار ایک ہلکار ہلاک اور ایک  زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ دشمن اہلکار  علاقے میں بجلی کے ٹاور تعمیر کرنے والے کمپنی کے سیکورٹی پر معمور تھے۔

انھوں نےکہا ہے کہ اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post