تربت : انسانی حقوق کمیشن پاکستان ایچ آرسی پی تربت مکران کے ریجنل آفس سے جاری ایک اعلامیہ میں تمام لاپتہ افراد کے فیملی ممبران سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر وہ اپنے پیاروں کی بازیابی و رہائی کے سلسلے میں معاونت چاہتے ہیں تو ایچ آرسی پی ان کو قانونی تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، لاپتہ افراد کے اہل خانہ اس سلسلے میں ایچ آرسی پی کے ریجنل آفس بمقام تربت میں فون نمبر 0852413365 یا ایچ آرسی پی کے ریجنل کوارڈی نیٹر پروفیسر غنی پرواز سے 0092323234206 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔