بلوچ ریپلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی آزادی کے لیے سرگرم تنظیموں کے درمیان انضمام کی کوشش ایک مثبت و بروقت پیشرفت ہے۔
ترجمان نے کہا ہےکہ بلوچستان کے طول و عرض میں پھیلے بلوچ قومی قوت کو متحد اور منظم کرنے سے قومی تحریک آزادی کی طاقت و استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ ماضی کے تجربات سے یہ سبق ملتی ہے کہ قابض ریاست بلوچوں کی قومی قوت کو مختلف خطوط پر منقسم رکھ کر ایک ایک کرکے انہیں شکست دینے کی مکارانہ حکمت عملی پر کاربند رہا ہے۔ براس کے پلیٹ فارم سے بلوچ آزادی پسندوں کے درمیان اشتراک عمل نے ان کے مابین روابط، فکری و شعوری ہم آہنگی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا۔
انھوں نے کہا ہےکہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک قدم آگے بڑھ کر آزادی پسند بلوچ تنظیموں کے درمیان اس اشتراک عمل اور اتحاد کو انضمام کی شکل میں مزید موثر اور طاقتور بنایا جائے۔