کوئٹہ جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں مارنے کے خلاف 18 نومبر بروز ہفتہ دو بجے شال پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا ۔ وی بی ایم پی



وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ترجمان  نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں بلوچ طلباء سمیت دیگر لوگوں کی جبری گمشدگیوں میں تیزی لائی گئی ہے لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ مکمل روک دیا گیا ہے ۔ ریاستی ادارے جعلی مقابلوں میں پہلے لاپتہ بلوچوں کو قتل کررہے ہیں ۔ ان ماورائے آئین اقدامات کے خلاف حکومتی اور نہ ہی عدالتی  سطح پر نوٹس لیا جارہا ہے جسکی وجہ سے  جبری گمشدگیاں تسلسل سے جاری ہیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا جارہا ہے،  اسلیے تنظیمی سطح پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ریاستی اداروں کے ان ماورائے آئین اقدامات اور ان ماورائے آئین اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر حکومت و انصاف کے فراہمی کے لیے بنائے گیے  اداروں کی خاموشی کے خلاف 18 نومبر بروز ہفتہ دو بجے شال پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا ۔

بیان میں  وی بی ایم پی نے سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیموں سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، جبری گمشدگیوں اور فیک انکاونٹرز میں پہلے سے لاپتہ کیے گیے بلوچوں کی قتل کے خلاف آواز اٹھائیں.

Post a Comment

Previous Post Next Post