لندن کے لوٹن ائیرپورٹ پر خوفناک آتشزدگی

 



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن کے لوٹن ائیرپورٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب تمام پروازیں معطل کردی گئیں ہیں ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ کارپارکنگ میں لگی جس کی وجہ سے ائیرپورٹ کے ٹرمینل 2تک پہنچنا ناممکن ہوگیا۔

انتظامیہ نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ ائیرپورٹ آنے سے گریز کریں۔حکام کے مطابق آگ ایک گاڑی میں لگی تھی جو تیزی سے پھیلی اور اس نے ائیرپورٹ کو لپیٹ میں لے لیا۔

حکام نے بتایا ہے کہ آگ سے پارکنگ ایریا کا تھرڈ فلور 80فیصد متاثر ہوا ہے تاہم گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post