اسرائیل کی ہلاکتیں 1200 ہو گئیں، غزہ پر رات بھر بمباری، 9 سو فلسطینی ھلاک



غزہ (صباح نیوز)غزہ پر اسرائیل نے پانچویں روز بھی حملے جاری ر کھے ،اسرائیلی حملوں میں ھلاک فلسطینیوں کی تعداد 9 سو ہوگئی اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

حماس کے حملوں کی میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1200تک پہنچ گئی ہے ۔

بتایا جارہاہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

اسرائیلی بمباری میں 9 صحافی ھلاک   ہوچکے ہیں۔اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی مزید سخت کردی ہے، پانی بجلی، خوراک اور ایندھن کی فراہمی مکمل بند کردی گئی ہے جس کے باعث پہلے سے پابندیوں کے شکار غزہ کے رہائشیوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ہیں ۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہلاک 14فوجیوں کی شناخت ظاہر کردی ہے جبکہ حماس کے حملے میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 170ہوگئی ہے  ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے حملے میں اب تک اسرائیلیوں کی ہلاکتیں 12 سو سے زائد ہو گئیں ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post