ضلع آواران تحصیل مشکے ملشبند آرمی چوکی پر آج تقریبا سہ پہر تین بجے نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچر ز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے ہیں ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد آرمی کیمپ تنک سے ایمبولینس مذکورہ چوکی پر پہنچ گئے ہیں ۔
خدشہ ہے کہ فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہوگا ۔
آخری اطلاع تک کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے ابتک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔