آواران اور کیچ میں حملے کرکے پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک کردیئے ہیں۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے  8 اکتوبر کو آواران اور کیچ میں دشمن فوج کے خلاف آپریشن میں دو اہلکار ہلاک کردیئے ہیں۔ 


انھوں نے کہاہے کہ بلوچ سرمچاروں نے 8 اکتوبر کو تین بجے آواران کے علاقے مشکے ملش بند میں قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا۔اس حملے میں بہت سارے گرنیڈ لانچرز چوکی پر داغے جس کی وجہ سے دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع  پر ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے۔


ترجمان نے کہاہے کہ ایک اور کارروائی میں ، گذشتہ اتوار کی شام بی ایل ایف کے سرمچاروں  نے کیچ کے علاقے تمپ میں اپسی کھن  کے مقام پر دزراہ پر قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی کو مختلف سمت سے ہدف میں لیا۔اس آپریشن میں اسنائپر ٹیم نے دشمن کو نشانے پر لینے کے بعد ایک اہلکار کو ہلاک کیا جس سے دشمن میں افراتفری مچ گئی۔ بعد میں چوکی پر جدید اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے دشمن کو مزید مالی اور جانی نقصان سے دوچار کیا گیا۔ 


سرمچاروں کی اسنائپرٹیم نے اہداف کی تصویر بھی حاصل کی ہے جو میڈیا کو جاری کی گئی ہے جس میں اہداف کو دکھایا گیا ہے۔


بلوچستان لبریشن فرنٹ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور یہ عہد کرتی ہے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک دشمن کے تمام سامراجی مفادات پر بی ایل ایف کے حملے جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post