بلوچ طلبہ کو یکجا کرکے ان کے حقوق کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے: نو منتخب چیئرمین بی ایس او



بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نو منتخب چیئرمین بالاچ قادر نے کہا ہے کہ بی ایس او کا اکیسواں قومی کونسل سیشن بیاد سردار عطا اللہ مینگل ،سنگت ناصر بلوچ اور بلوچ لاپتہ افراد کے نام پر 8,9,10اکتوبر کو شال میں منعقد ہوا کونسل سیشن میں بلوچستان وعالمی سیاسی صورتحال تنظیمی امور آئندہ کا لائحہ عمل اور تنقیدی نشست اور انتخابات سمیت دیگر ایجنڈے زیر بحث رہے تین روزہ کونسل سیشن کے آخری روز کابینہ و مرکزی کمیٹی کو تحلیل کرکے الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ممبران چیئرمین جہانگیر منظور بلوچ جب کہ بالاچ طاہر اور حاجی گل بلوچ تھے جنہوں نے انتخابات کرائے ۔


ان خیالات کا اظہار نو منتخب چیئرمین بی ایس او بالاچ قادر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الیکشن کمیٹی کے چیئرمین جہانگیر منظور بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود  تھے ۔


نو منتخب چیئر مین بالاچ قادر نے کہا کہ ہم تمام دوستوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا ہم کوشش کریں گے کہ بلوچ طلبا کو یکجا کرکے ان کے حقوق کیلئے بھر پور جدو جہد کریں بلوچستان کے طلبا کو بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے بلخصوص اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں کی تعلیمی اداروں میں بلوچ نوجوانوں کا اغوا کرکے، جبری گمشدگی اور سی ٹی ڈی کی جانب سے مسخ شدہ لاشیں روز کا معمول بن چکی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس کا مقصد خضدار اور وڈھ میں سردار اختر جان مینگل کے مقابلے میں ڈیتھ سکواڈ کے نمائندوں کو آگے لے آنا ہے بلکہ   وفاقی حکومت کی حمایت  میں ان کی سرپرستی مزید جاری رکھنا ہے ۔


انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی تنخواہیں جان بوجھ کرکے بند کردیئے گئے ہیں  تاکہ وہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں یہ سلسلہ صرف بلوچستان میں ہے ، پنجاب ،سندھ اور خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کبھی بھی سڑکوں پر نکل کر اپنے تنخواہوں کیلئے احتجاج نہیں کیا کرتے ہیں کیوں کہ وہ نوبت آتی ہی نہیں ہے ۔ 


انھوں نے کہاکہ بلوچستان میں فوجی آپریشن غیر اعلانیہ  جاری ہے ۔


انھوں نے کہاکہ ہم بلوچ طلبا کے حقوق کیلئے جدو جہد کریں گے۔


انھوں نے  کہاکہ  نو منتخب کابینہ میں نذیر بلوچ سینئر وائس چیئرمین، عامر نذیر جونیئر وائس چیئرمین، مقبول بلوچ سینئر جوائنٹ سیکرٹری، ابوبکر کلانچی جونیئر جوانٹ سیکرٹری جبکہ شکور بلوچ سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے ہیں ۔


اسی طرح بی ایس او کے 16رکنی سینٹرل کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے جن میں مولا بخش مری،زرک بگٹی، بیبرگ واحد بلوچ،محسن جمیل، کرم خان بلوچ، اسرار بلوچ، عدنان بلوچ، وقاص بلوچ، بیبگر بزنجو بلوچ، عاطف رودینی بلوچ، وقاص بلوچ، ایو ب بلوچ، باسط بلوچ، ناصر بلوچ اور حاجی زکریا منتخب ہوگئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post