کچے کے ڈاکوئوں نے ایس ایچ او اور3 اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغوا کرلیا



شکارپور(صباح نیوز) شکارپور میں کچے کے ڈاکوئوں نے ایس ایچ او اور3 اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغوا کرلیا۔پولیس کے مطابق شکارپور میں خانپور کے کچے کے علاقے تھانہ کوٹ شاہو پر ڈاکوئوں نے حملہ کرکے تھانے کے عملے کو اغوا کرکے کچے کے علاقے میں لے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوئوں نے تھانہ کوٹ شاہو پر حملہ کرکے عملے کو اغوا کیا، اغوا ہونے والوں میں ایس ایچ او محبوب بروہی اور اسکا بیٹا محمد علی، منشی نسیم گوپانگ اور دو اہلکار ایاز اور جان محمد بھکرانی شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس کی بھاری نفری کچے کی طرف روانہ کردی گئی۔

واضح رہے کہ ڈاکوؤں نے تین روز پہلے بھی رستم کچے کی چوکی سے ایک اہلکار کو اغوا کیا  تھا جسکو پولیس اور رینجرز کی مدد سے چھڑا لیا گیا تھا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post