میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک )میکسیکو میں بس حادثے میں 18 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں مہاجرین کی بس کو حادثہ پیش آگیا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 18افراد ہلاک جبکہ 27شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی میکسیکو میں مہاجرین بس کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے امریکا، میکسیکو بارڈر پر جا رہے تھے کہ راستے میں تارکین وطن کی بس الٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آگیا۔
بس میں وینزویلا اور ہیٹی کے تارکین وطن سوار تھے۔ حکام کے مطابق واقعہ میکسیکو کے جنوب میں پیش آیا۔ مرنے والوں میں 13 مرد دو خواتین اور 3 بچے شامل ہیں ۔ جبکہ 27 زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔