وڈھ میں ڈیتھ اسکوائڈ شفیق گروہ اور مینگل قبائل کے ذیلی شاخ شاہی زئی کے مابین جنگ تشویش ناک صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ وڈھ میں گزشتہ تقریبا 3 ماہ سے جاری کشیدگی دوران کراچی شال شاہراہ پر گزرنے والی عام گاڑیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ جس سے اب تک 3 افراد ھلاک اور کئئ زخمی ہوئے ہیں ۔
آج دوپہر کو مقامی ہوٹل کے قریب ایک ٹرک کو نشانہ بنایا گیا جس میں گولیاں لگنے سے واحد بخش ولد اعتبار علی سکنہ حیدر آباد سندھ موقع پر ھلاک ہو گیا ۔
ٹرانسپورٹر وں کے مطابق ،تمام تر صورتحال میں شاہراہ پر سفر کرنے والے افراد ہی شدید کرب کا شکار ہیں ۔ مسافر اور عوام شدید مایوسی میں ہیں کیوں کہ حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا ہے ۔ جس کے باعث لوگ سفر کرنے سے قاصر ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی کا الزام ہے کہ ڈیتھ اسکوائڈ کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے ، جس کی تصدیق نگران وزیر سرفراز بگٹی کے بیان سے عیاں ہے جس میں ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ اور ہزاروں افراد کو جبری لاپتہ اور سینکڑوں کو ھلاک کرنے والے شفیق کو اچھے ہونے کا سرٹیفکیٹ میڈیا پر بانٹ رہے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ۔
نگران وزیر سرفراز بگٹی بارے بلوچ آزادی پسند تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ خود ڈیرہ بگٹی سوئی میں ڈیتھ اسکوائڈ کے منظم متعدد گروہوں کی سربراہی کر رہے ہیں ۔ وہ پہلے ڈیتھ اسکوائڈ ذریعے اب قابض ریاست کے فورسز زریعے براہ راست بلوچ نسل کشی کر رہے ہیں اور اس کا اعتراف بھی کر رہے ہیں کہ فوجی آپریشن مزید تیز کریں گے ۔