خیرپور ہولناک تصادم ، 12 افراد ھلاک، 11 زخمی، میاں والی لوک گلوکار سمیت7 افراد ھلاک



خیرپور میں مسافر وین اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد ھلاک اور 11 زائد زخمی ہو گئے۔وین کے بدقسمت مسافر سکھر سے خیرپور جا رہے تھے۔

حادثہ ببر لوئی بائی پاس پر پیش آیا، ھلاک ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے  ۔

ڈپٹی کمشنر خیرپور سید فواد شاہ نے بتایا ہے کہ حادثے میں 12 افراد ھلاک   اور 11 افراد زخمی ہوئے ہیں، 3 افراد کی نعشیں خیرپور جبکہ 9کی سکھر ہسپتا ل منتقل کردیئے گئے ہیں ۔

دریں اثناء پنجاب  میانوالی میں گاڑی نہر میں گرنے سے سرائیکی لوک گلوکار شرافت علی خان سمیت  7 افراد ھلاک  ہو گئے۔

ریسکیوحکام کے مطابق میانوالی کے علاقے واں بچھراں پکا گھنجیرہ کے قریب رات گئے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

لوک گلوکار ایک  شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہے تھے کہ گاڑی نہر میں جاگری ۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ کر نعشیں نہر سے نکال کر قریبی ہسپتا ل منتقل کردیا ۔ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

گلوکارکی گاڑی سے ملنے والی نقدی سے بھرا بیگ پولیس نے لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post