دو ریاستی کارندوں کو حراست میں لیا ہے ،مزید کاروائیوں میں شدت لارہے ہیں عوام ہوشیار رہے ۔بی ایل ٹی



بلوچ لبریشن ٹائیگرز بی ایل ٹی کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے سوئی سے ڈیرہ بگٹی جانے والے مرکزی شاہراہ کو ٹلی مٹ کے مقام پر بلاک کر کے دو ریاستی کارندوں کو حراست میں لیا ہے جن کے نام باز محمد اور نیاز علی ہیں۔ 


ترجمان کا کہنا تھا کہ چالیس منٹ تک شاہرہ کو بی ایل ٹی کے سرمچاروں نے بلاک رکھا اور ضلع ڈیرہ بگٹی کے لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ پورے ضلع میں پاکستانی فوج کی جانب سے ظلم کا بازار گرم ہے لہٰزا ضلع کے رہائشی کسی بھی شاہرہ پر نکل و حرکت سے گریز کریں۔ 


انھوں نے کہاہے کہ تنظیم کی جانب سے کاروائیوں میں مزید شدت لائی جارہی ہے۔ لہٰذا عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کسی بھی غیر ضروری نکل و حرکت سے گریز کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post