بی این اے کا چاچا عظیم کے قتل سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان مرید بلوچ

 


بلوچ نیشنلیسٹ آرمی کیچ ہوشاپ کے علاقے تل میں چاچا عظیم کے قتل اور ایسے بلوچ کش پالیسیوں کو رد کرتی ہے ۔ مخصوص  بھتہ خور ٹولہ
بی این اے  کا نام استعمال کر رہا ہے بی این اے بلوچ نسل کشی کی پالیسی کو سختی سے رد کرتی ہے ،یہ بات ترجمان مرید بلوچ نے جاری بیان میں کہی ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ چاچا عظیم اور دیگر بے گناہ بلوچوں کو  بھتہ نہ دینے کی بنا پر قتل کرکے  بی این اے کا نام استعمال کرکے بلوچ قوم میں آزادی پسندوں کے خلاف نفرت کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔
ایسے حرکات کی وجہ سے پہلے بھی بلوچ تحریک کو کافی نقصان پہنچ چکا ہے ۔

ترجمان نے کہاہے کہ اگر حقیقت میں دیکھا جائے تو آزادی کی تحریک سے جڑے ہوئے کافی افراد کے رشتہ دار دشمن ریاست کے مشینری کا حصہ ہیں تو ان کے خلاف خاموشی کیوں؟
لہذا ایسے اقدامات کو  پسند اور ناپسند کی بنیاد پر سر انجام دیکر بلوچ تحریک آزادی میں خانہ جنگی کی راہ کو ہموار کیا جا نا غلط روایت ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ ہمیں بلوچ قوم کو تحریک کا ہمدرد بنانا چاہئے ۔
اگر  بھتہ نہ دینے کی صورت میں ان پر مخبری کا لیبل لگا کر مزید  انہیں قتل کرتے رہے تو  ایسے اقدامات کے نتائج بہت ہی خطرناک ہوسکتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post