شال ‘ بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور سابق بلوچستان کے وزیر سید احسان شاہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کیا جہاں احسان شاہ نے اپنی پارٹی پاکستان نیشنل پارٹی کو بی این پی میں ضم کرکے ساتھیوں سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
آپ جانتے ہیں احسان شاہ کے بارے 2004 میں کراچی پریس کلب میں سردار عطاء اللہ مینگل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھاکہ جب اختر مینگل بلوچستان کے وزیر اعلی تھے، تو آرمی چیف جہانگیر کرامت نے انکی جماعت کے ایم پی اے احسان شاہ کو وزرات دینے کی سفارش کی، اور ہم پریشان ہوئے کہ یہ بندہ ہمارا ہے یا فوج کا؟ اختر جان مینگل بھی اس موقع پر موجود تھے۔