بسیمہ میں ایک المناک کار حادثہ خواتین اور بچوں سمیت چار افراد ھلاک تین شدید زخمی،کیچ نوجوان ھلاک


بسیمہ کے علاقہ کینو کے چڑھائی پر کار ٹائر پھٹ جانے کی سبب الٹ گئی جس میں  ایک ہی خاندان کے خواتین اور بچوں سمیت چار افراد ھلاک  اور ایک بچی سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے  جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔   



زخمی اور ھلاک  افراد کا  تعلق بسیمہ کے علاقہ سیاہوزئی سے ہے ۔


علاوہ ازیں کیچ  پیر نامی ندی  میں زمباد گاڑی سے  گر کر نوجوان ساجد ولد قدیر سکنہ  کولواہ سگک  ھلاک ہوا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post