کیچ مند فورسز چوکی پر مسلح افراد کا راکٹوں سے حملہ، ہیلی کاپٹروں کی آمد ،جانی مالی تاوان کا خدشہ



کیچ  مند چکاپ ندی میں قائم قابض پاکستانی فورسز کی حالیہ دنوں   بننے والی نئی چوکی پر گزشتہ شام  نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے ۔ 


علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ دوران   کافی دیر تک دھماکوں کی آواز سے پورا علاقہ گونجتا رہا۔ تاہم بدھ کی الصبح مزکورہ چوکی پر جنگی ہیلی کاپٹر پہنچ کر قریبی پہاڑوں پر شیلنگ کی اور بعد ازاں مزکورہ چوکی میں بیٹھے گئے ۔ 


ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز چوکیوں اور کیمپوں پر اکثر حملے ہوتے رہتے ہیں مگر ہیلی کاپٹر نہیں آتے ،جب بھی آئے ہیں تو انھیں بہت بڑا نقصان پہنچا ہے اور آفیسرز  وغیرہ سمیت بڑی تعداد میں اہلکار ھلاک و زخمی ہوگئے ہیں ۔ 


آخری اطلاع تک جنگی ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے کسی قسم کی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے ،نہی ابتک کسی بلوچ آزادی پسند تنظیم نے مزکورہ چوکی پر حملے کی ذمہداری قبول کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post