کوئٹہ،پنجگور اور حب فورسز پر حملے متعدد اہلکار ھلاک اور زخمی



 بلوچستان کے ضلع پنجگور میں قائم پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔


حب چوکی میں گیٹرون کمپنی کے قریب پاکستانی فورسز ایف سی کے چوکی پر بم حملہ کیا گیا-


ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے فورسز چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا اور فراد ہوگئے۔ دھماکے کے بعد فورسز کی مزید نفری مذکورہ مقام پر پہنچ گئی۔


بلوچستان کے دارالحکومت شال کے علاقے ولی تنگ کے مقام پر فورسز چوکی کو  نشانہ بنایا گیا، حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔


علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔


مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیم متحرک ہیں، ماضی میں بھی مذکورہ کیمپ پر حملے ہوئے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں  قبول کرچکی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post