قلات بھائی نے بھائی کو قتل کردیا،مغوی شخص کی نعش برآمد بیٹا بازیاب



قلات کے علاقے گور، گزگ سے ایک شخص کی نعش  برآمد ہوئی ہے، جس کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو چند روز قبل مسلح افراد نے  ان کے بیٹے کے ہمراہ اغوا کرلیاتھا ۔ گذشتہ روز مذکورہ شخص کو ہلاک اور بیٹے کو رہا کردیا گیا ہے ۔ تاہم  واقعے کے محرکات  معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔


 منگچر میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل مقتول ذکریا ولد محمد اعظم لانگو کو اسکے بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا زخمی کو  غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم  ذہنی مریض ہے ذہنی توازن کھونے پر اپنے بھائی کو قتل کردیاہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post