کراچی، نامعلوم افراد کی فائرنگ ،کوسٹ گارڈ اہلکار ھلاک



 کراچی کے علاقے صدر پریڈی سٹریٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کوسٹ گارڈز ملازم  25 سالہ  محمد بلال ھلاک ہوگیا  ۔


بتایا جارہاہے کہ مقتول کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر سے ڈیوٹی ختم کرکے نکلا تھا جسے قریب ہی پریڈی سٹریٹ پر نشانہ بنایا گیا۔


 پولیس کے مطابق مقتول کی جیب میں موبائل فون اور پیسے موجود ہیں جب کہ موٹر سائیکل بھی جائے وقوع سے ملی ہے ۔


پولیس کو جائے وقوع سے ایک تیس بور پستول کا خول ملا ہے، جسے فارنزک کے لیے بھجوادیا گیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post