خضدار ( ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خضدار میں جبری گمشدگیوں، حب میں بلوچ خواتین کی گرفتاریوں اور براہ راست فائرنگ کے خلاف خضدار کے عوام نے بھی شدید احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ بلاک کر دی۔
آپ کو علم ہے بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے اور بیشتر مرکزی و بین الاقوامی شاہراہیں مظاہرین نے بند کر دی ہیں۔ مختلف علاقوں میں عوامی غم و غصے کے باعث صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے، جبکہ مظاہرین نے جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور گرفتار خواتین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بلوچستان میں جاری احتجاجی مظاہروں کے باعث ٹریفک نظام متاثر ہو چکا ہے، اور کئی اہم تجارتی راستے بھی بند ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔