گوادر شہر میں نامعلوم افراد نے پاکستان نیوی کو نشانہ بنایا



گوادر میں جی ٹی گیٹ پر قائم پاکستان نیوی کے چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے آج علی الصبح دستی بم حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔


علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی گئی ، جبکہ دھماکے کے نتیجے میں نیوی اہلکاروں کے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔


حکام نے تاحال اس حوالے سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی ہے۔

گوادر میں پاکستانی فورسز اور سی پیک پراجیکٹ سے منسلک اہلکاروں کو بلوچ آزادی پسندوں کیجانب سے حملوں کا سامنا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post