کوئٹہ میں سی ٹی ڈی آفیسر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے




بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے آج شال میں قابض پاکستان کے پولیس فورس کے ذیلی ادارے سی ٹی ڈی کے ایک آفیسر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔


انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے جیل روڈ، ہدہ کے مقام پر سی ٹی ڈی ہیڈ کانسٹیبل سید محمد سکنہ اسپنی روڈ، مبارک چوک کوئٹہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔


مذکورہ اہلکار قابض پاکستانی پولیس کے ادارے سی ٹی ڈی سے منسلک تھا۔ مذکورہ ادارہ بلوچوں کے گھروں پر چھاپوں، لوگوں کی تذلیل، جبری گمشدگیوں اور جعلی مقابلوں میں لوگوں کو قتل کرنے جیسے جرائم میں ملوث ہے۔


مذکورہ اہلکار ان جرائم کا مرتکب ہونے پر بی ایل اے کی ٹارگٹ لسٹ پر تھا، جس کو آج سرمچاروں نے اس کے منطقی انجام تک پہنچا دیا۔


بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post