کوئٹہ فائرنگ کے 2 واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ھلاک،نوشکی روڈ حادثہ 1 ھلاک 2 زخمی



 کوئٹہ،نوشکی  ( مانیٹرنگ ڈیسک )کے علاقے جیل روڈ میں ہفتے کی رات بدنام زمانہ  کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی  کے ایک اہلکار سعید کو احمد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ بتایا جارہاہے کہ وہ  سی ٹی ڈی میں بطور  ہیڈ کانسٹیبل  تھے ۔ 


دوسری جانب شال ہزار گنجی میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا ہے ۔


 دریں اثناء نوشکی کے علاقے کلی جمالدینی روڑ پر ڈمپر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اختر محمد ولد عبدالقدوس ساکن کلی فقیران ھلاک  جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد حفیظ اللہ ولد ثناء اللہ اور جہانزیب ولد احمد جان زخمی ہوگئے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post