واشک ڈاکووں کے ہاتھوں زخمی ہونے والا شخص چل بسا



واشک   راغے بیرونٹ کے رہائشی سعید ولد امیت کچھ دن قبل ناگ سے اپنے  بیوی بچوں کیلے راشن لیکر واشک شہر موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ پھلیز کے مقام پر مسلح ڈاکو ں نے انکی موٹرسائیکل چھین کر اسکے  ہاتھ پاوں  باندھ کر اسے کھائی کے اندر پھینک دیا ،جس سے اسکے جسم کے کافی  ہڈیاں ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوکر بیہوش ہوگیا ۔ 


 ادھر انکے خاندان والے جوکہ انتظار میں تھے کہ انھیں شام ہی پہنچا نا تھا کیوں نہیں   پہنچ پائے ،  انھیں تلاش کرتے ہوئے جب مزکورہ مقام پر  پہنچے تو انھیں زخمی حالت میں دیکھ کر اسے اٹھاکر   ناگ میں ابتدائی طبی امداد بعد  علاج کی غرض سے سوراب لے گئے تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ جانبر نہ ہوئے اور وفات پاگئے ۔ 


لواحقین نے اپیل کی ہے کہ انکے قاتلوں کو گرفتار کرکے انھیں انصاف فراہم کی جائے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post