پنجگور ( نامہ نگار) پنجگور جج محافظ سمیت لاپتہ، ذرائع کے مطابق اسد اللہ رئیسانی بدھ کی صبح کوئٹہ سے اپنی نجی گاڑی میں گن مین کے ہمراہ پنجگور کے لیے روانہ ہوئے تھے تاہم وہ پنجگور نہیں پہنچ سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سے موبائل فون پر آخری رابطہ کلغلی کے مقام پر ہوا تھا جس کے بعد ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
واقعے کے بعد ان کے اہل خانہ اور متعلقہ حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ ان کی تلاش اور موجودگی سے متعلق مزید معلومات کا انتظار ہے۔
